اردو

urdu

By

Published : Jun 11, 2020, 7:24 AM IST

Updated : Jun 11, 2020, 7:53 AM IST

ETV Bharat / state

لائن آف کنٹرول پر گولہ باری، ایک شخص زخمی، جنگل میں آگ نمودار

لائن آف کنٹرول پر گزشتہ کچھ روز سے جنگ جیسی صورتحال ہے جہاں مختلف علاقوں میں دونوں افواج میں مسلسل گولی باری کا تبدلہ ہو رہا ہے۔

One person injured in LoC firing, forest area caught fire
لاین آف کنٹرول پر گولہ باری، ایک شخص زخمی، جنگل میں آگ نمودار

جموں و کشمیر کے منجکوٹ کے گاؤں کھوڑی ناڑ میں بھارت اور پاکستان کے افواج کے مابین گولی باری کا تبادلہ شروع ہوا جس میں ایک مقامی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

لاین آف کنٹرول پر گولہ باری، ایک شخص زخمی، جنگل میں آگ نمودار

ادھر بدھ کی صبح راجوری کے نوشہرہ میں گولی باری سے جنگل کے ایک بڑے حصہ میں آگ لگ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آگ کی وجہ سے دو بھیڑ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے لائن آف کنٹرول پر گزشتہ کچھ روز سے جنگ جیسی صورتحال ہے جہاں مختلف علاقوں میں دونوں افواج میں مسلسل گولی باری کا تبدلہ ہو رہا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق مسلسل گولہ باری کی وجہ سے علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔

Last Updated : Jun 11, 2020, 7:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details