جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے پرانے بس اڈے میں فوج کے سگنل رجمنٹ کے صحن کی دیوار گرنے سے میونسپل کونسل کے ایک ملازم کی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے پرانے بس اڈے میں موسلادھار بارش کی وجہ سے فوج کے سگنل رجمنٹ کے صحن کی دیوار گر آنے سے میونسپل کونسل کے ایک ملازم جو اس وقت دیوار کے باہر کام کر رہا تھا، کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی ملازم کی شناخت دھنی رام ولد لچھو رام ساکن پیر کانجو کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متوفی کی لاش کو دیوار کے ملبے سے نکال کر طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔