راجوری: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے سب ڈویزن تھنہ منڈی میں دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دیگر نو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔ یہ حادثہ تھنہ منڈی کے بھنگائی سڑک پر رات کے دو بجے پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق دہرہ گلی سے بھنگائی کی طرف جارہی ایک ایکو گاڑی (گاڑی نمبر jk11c 1278 ) رینہ محلہ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اس گاڑی میں سوار لوگ کسی جنازے سے واپس آرہے تھے کہ گاڑی راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ اسی دوران تین افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ ڈرایور کو زخمی حالت میں میڈیکل کالج راجوری میں منتعقل کیاگیا، جہاں اس بھی کا انتقال ہوگیا۔
Rajouri Road Accident راجوری سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک، متعدد زخمی - راجوری میں سڑک حادثہ
ضلع راجوری میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دیگر افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو میڈیکل کالج راجوری میں منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جارہپی ہے۔ Road accident in Rajouri
مرنے والوں کی شناخت زرینہ بیگم زوجہ محمد اعظم (38سال) شمیم بیگم زوجہ منیر حسین (55سال) روبینہ بیگم زوجہ پرویز احمد (35سال) محمد یونس ولد محد صادق (عمر 22سال) کے طور پر ہوئی ہے، تمام سکنہ بھنگائی کے رہنے والے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و مقامی لوگوں کی طرف سے راحت و بچاو کی کاروائی شروع کی گئی اور فوری طور پر زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ جہاں پر معمولی مرہم پٹی کرنے کے بعد مریضوں کو مزید علاج و معالجہ کیلے میڈیکل کالج راجوری میں منتعقل کیا گیا، جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ مرنے والوں کو میڈیکل کالج راجوری میں رکھا گیا ہے، جہاں پر انکا پورسٹ مارٹم کرنے کے بعد آخری رسومات کیلے لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں:۔Rajouri Road Accident راجوری سڑک حادثے میں ڈرائیور کی موت