اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری میں دراندازی کی کوشش ناکام: فوج

جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 30 دسمبر کو لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دیا ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Jan 4, 2021, 6:42 AM IST

اتوار کی شام فوج کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع راجوری کے ترکونڈی علاقے میں لائن آف کنٹرول پر عسکریت پسندوں کی جانب سے دراندازی کی کوشش کو ناکام کرتے ہوئے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق 30 دسمبر 2020 کو مذکورہ علاقے میں 6 عسکریت پسندوں نے سرحد پار کر کے بھارتی حدود میں گھسنے کی کوشش کی، تاہم فوج نے بر وقت کاروائی کی اور دراندازی کی کوشش کو ناکام کرتے ہوئے دو عسکریت پسندوں کو مار گرایا ہے جبکہ 4 کو واپس دھکیل دیا ہے۔

فوجی ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی چوکیوں پر تعینات فوج کے جوانوں نے عسکریت پسندوں کو نقل و حرکت کرتے ہوئے دیکھا اور فوری طور پر کاروائی کی۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے میں تین درانداز زخمی ہوگئے تھے اور بعد میں ان میں سے دو کی موت ہوگئی۔

پونچھ: عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ترکونڈی اور بالاکوٹ میں کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے اسی علاقے میں سرگرم عسکریت پسندوں کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کر دیا اور تین عسکری معاونین کو بھی گرفتار کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details