اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوشہرہ: بارودی شیل کو ناکارہ بنایا گیا - LOC SITUATION

مقامی سرپنچ رمیش کمار سے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے گاؤں میں آئے روز ہونے والی گولہ باری سے یہاں کے لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہے۔

LIVE MORTAR SHELL DIFFUSED IN NOUSHERA
نوشہرہ: بارودی شیل کو ناکارہ بنایا گیا

By

Published : Jun 1, 2020, 10:06 AM IST

مرکزی ریز انتظام جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک کھیتوں میں ایک بارودی شیل ملنے سے افراتفری پھیل گئی جس کو بعد میں سکیورٹی اہلکاروں نے ناکارہ بنا دیا۔

نوشہرہ کی پنچایت کلال ڈینگ میں کسانوں نے کھیتی کے دوران ایک زندہ شیل دیکھ کر مقامی سرپنچ رمیش کمار کو اطلاع دی۔ سرپنچ نے فوج کو اطلاع دی اور بعدازاں فوج کی جانب سے بم کو ناکارہ بنایا گیا۔

نوشہرہ: بارودی شیل کو ناکارہ بنایا گیا

واضح رہے کے لائن آف کنٹرول کے نزدیکی گاؤں ڈینگ کلال میں گزشتہ کئے برسوں سے بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولی باری کا تبادلہ ہو رہا۔

مقامی سرپنچ رمیش کمار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے گاؤں میں آئے روز ہونے والی گولہ باری سے یہاں کے لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک سے گزارش کی کہ وہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے مؤثر اقدامات اُٹھائے۔ انہوں نے بروقت کاروائی کرنے پر بھارتی فوج کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details