اردو

urdu

ETV Bharat / state

سینئر صحافی عمران خان کی درخشاں اندرابی سے ملاقات - Mughal Shahrah

عمران خان نے دہرہ کی گلی کے مقام کو محکمہ سیاحت کو سیاحتی نقطہ نظر سے فروغ دینے، سب ڈویزن تھنہ منڈی کے ہسپتال کا درجہ بڑھانے، ٹراما ہسپتال پہاڈی ہوسٹل و دیگر مطالبات پر بات کی۔

Darakhshan Andrabi
درخشاں اندرابی

By

Published : Jun 11, 2021, 8:28 PM IST

خطہ پیر پنجال کے ضلح راجوری سے تعلق رکھنے والے سینئر صخافی سماجی کارکن عمران خان نے جموں میں چیئرپرسن وقف کمیٹی و ذارت اقلیتی امور ہند ڈاکٹر درخشاں انداربی سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے خطہ پیر پنجال کے لوگوں کی نمایئندگی کرتے ہوئے درپیش مسائل اجاگر کیے۔

اس دوران انہوں نے خطہ پیر پنجال کی عوام ساتھ ہو رہی سب سے بڑی دھوکے باذی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وادی سے خطہ کو جوڑنے والی مغل شاہرہ کو گورنر انتظامیہ نے بندکر کے رکھا ہوا ہے۔ اس پر صرف بیمار لوگوں اور گوجر بکروال طبقہ کو ہی چلنے کی اجازت دی گی ہے۔ حالانکہ یہ مغل شاہراہ ضلع راجوری و پونچھ کو وادی کے ساتھ جوڑنے کے لیے واحدوہ راستہ ہے۔ اس میں صرف دو گھنٹے میں وادی میں پہنچ سکتے ہیں۔

خطہ پیر پنجال کی عوام کا وادی کے ساتھ بہت بڑا رشتہ ہے چاہے وہ کاروباری سلسلہ ہو یا تعلیمی سلسلہ یا طبعی معاملات سے جڑا ہو۔ لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ خطہ پبرپنجال سے سیکڑوں لڑکیوں کی شادی وادی میں ہوئی ہے۔ جن کو اس راستہ سے چلنے کا اننظار رہتا ہے تاکہ وہ اپنے والدین سے مل سکیں۔ مگر شاہرہ کو عام لوگوں کی آمد و رفت کیلے بند رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں 'جمعہ' کے پیش نظر لاک ڈاؤن، معمولات زندگی متاثر

اس کے علاوہ عمران خان نے دہرہ کی گلی کے مقام کو محکمہ سیاحت کی طرف سے نظراندز کرنا، سب ڈویزن تھنہ منڈی کے ہسپتال کا درجہ بڑھانا، ٹراما ہسپتال پہاڈی ہوسٹل و دیگر مطالبات پر بات کی۔ وہیں چیئرپرسن نے یعقین دلایا کہ آپ کے تمام مطالبات کو اعلی حکام تک پہنچا کر حل کروانے کی کوشش کروں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details