ضلع راجوری میں آج ڈی ڈی سی چیئرمین اور نائب چیئرمین کے لیے انتخابات ہوئے۔ نیشنل کانفرنس کے نسیم لیاقت چیرمین اور سابق وزیر اور کانگرس کے سینیئر لیڈر شبیر احمد خان وائس چیرمین منتخب ہوئے۔
راجوری میں گپکار الائنس کا ڈی ڈی سی چیئرمین
سرحدی ضلع راجوری میں نیشنل کانفرنس اپنے امیدوار کو ڈی ڈی سی چیئرپرسن بنانے میں کامیاب ہو گئی جبکہ کانگریس کا وائس چیئرپرسن منتخب ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلح ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار کی موجودگی میں انتخابات منعقد ہوئے، جہاں نیشنل کانفرنس کے امیدوار نسیم لیاقت چیرمین اور کانگرس سے شبیر احمد خان وائس چیرمین منتخب ہوئے۔ نسیم لیاقت کو 8 ووٹ حاصل ہوئے۔ وہیں، آزاد امیدوار شازیہ چودھری کو 6 ووٹ حاصل ہوئے۔ سیئینر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر شبیر احمد خان کو نائب چیئرمین منتخب کیا گیا۔ ڈاک بنگلہ راجوری میں ان کی حلف برداری بھی کی گی۔ وہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب چیرمین اور وائس چیرمین ڈی ڈی سی اراکین اور پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری بھر پور کوشش رہے گی کہ ہم عوامی خدمت کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار ڈی ڈی سی انتخابات ہوئے تھے۔ گزشتہ برس 28 نومبر سے 8 مراحل میں یہ انتخابات منعقد ہوئے تھے جس کے تحت ہر ضلع میں 14 ڈی ڈی سی اراکین چُنے گئے۔ ضلع راجوری میں 14 ڈی ڈی سی نشستوں میں نیشنل کانفرنس نے 5 سیٹ اور پی ڈی پی ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بی جے پی اور کانگریس بالترتیب 3 سیٹیں حاصل کی تھی۔ وہیں، آزاد امیدوار اور اپنی پارٹی نے ایک ایک سیٹ پر جیت درج کی تھی۔ نیشنل کانفرنس پارٹی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد راجوری خطہ جموں کا تیسرا ضلع ہے جہاں پی اے جی ڈی کا چیئرمین منتخب ہوا ہے۔ جمعہ کے روز ضلع کشتواڑ اور رامبن میں پی اے جی ڈی کانگریس کی حمایت میں چیئرپرسن بنانے میں کامیاب ہوا۔ وہیں رامبن میں کانگریس کو نائب چیئر پرسن کا عہدہ حاصل ہوا۔ ڈی ڈی سی چیئرمین اور نائب چیرمین کے لیے ضلع راجوری کی یہ شیڈول ٹرائب کے لیے مختص کی گئی تھی۔