فاروق خان نے بتایا کہ بنکر ایک ایسی چیز ہے جس کو راتوں رات نہیںبنایا جا سکتا کیونکہ زیر زمین ہونے کی وجہ سے ان کی تعمیر میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔
'سرحدی علاقوں میں کمیونٹی بنکرز بنانے کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری'
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں کمیونٹی بنکروں کی تعمیر کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔
مشیر فاروق خان نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا 'بنکر ایک ایسی چیز ہے جس کو راتوں رات نہیںبنایا جا سکتا۔ سرحدی علاقوں میں تعمیراتی مواد پہنچا کر بنکروں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ بنکروں کو ایک مخصوص طریقے سے تعمیر کیا جاتا ہے'۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اب تک کافی سارے بنکر بنا دیے گئے ہیں اور متعدد کو بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اب تک جتنے بھی بنکر بنانے ہیں، ان کی تعمیر مکمل کی جائے۔ ہم نے سکولوں اور طبی مراکز کے نزدیک بھی کمیونٹی بنکر بنانے کی تجویز مرکزی حکومت کو بھیج دی ہے'۔