راجوری:راجوری کے ڈاک بنگلہ تھنہ منڈی میں منگل کے روز ڈپٹی کمشنر راجوری راجیش کمار شاون نے عوامی دربار لگایا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران اور تحصیلدار کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر راجوری راجیش کمار شاون نے عوام کے مسائل سے روبرو ہوئے۔ سب ڈویژن تھنہ منڈی میں آرہی پریشانی کے بارے میں لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر عوام نے تعلیم، پانی، بجلی، سڑک، بےروگاری، مہنگائی، ہسپتال اور ڈسپنسری جیسی بنیادی سہولیات کو مزید مستعد اور فعال بنانے کا مطالبہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر راجوری نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔
عوامی دربار میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے محکموں میں مرکزی اسکیموں کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کریں، جس سے عوام الناس ان اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکیں۔