راجوری:سرحدی ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی کی تاریخی جامع مسجد میں قرآن کریم حفظ کرنے والے طلبہ کی دستاربندی کی گئی۔ اس موقع پر وعظ و تبلیغ کی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں فرزندان توحید نے شرکت کرکے حفاظ قرآن کی حوصلہ افزائی کی، وہیں اس موقع پر علماء کرام کے خطابات، تلاوت و نعت سے بھی محظوظ ہوئے۔ Religious Function at Jamia Masjid ThanaMandi
طلبہ نے حفظ قرآن خطہ پیرپنچال کی معروف دینی درس گاہ مدرستہ التوحید، متصل مرکزی جامع مسجد تھنہ منڈی میں مکمل کیا۔ اس موقع پر جامع مسجد کے امام وخطیب اور مدرستہ التوحید تھنہ منڈی کے مفتی عبدالرحیم ضیائی قاسمی نے دستاربندی کےساتھ ساتھ ذکر رسول کی مجلس کا بھی اہتمام کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی حضرت مولانا غلام قادر صاحب، ممبر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڑ اور چیئرمین مدرسہ ضیاء العلوم پونچھ تھے۔