راجوری:جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں ولیج ڈیفنس کمیٹی کے ممبران کو سی آر پی ایف کے اہلکار اسلحہ کی تربیت دیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈانگری راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد انتظامیہ نے اس طرح کا فیصلہ لیا۔CRPF to provide arms training to VDC members
ذرائع کے مطابق راجوری میں وی ڈی سی ممبران کو جدید اسلحہ کی تربیت دینے کی خاطر تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار وی ڈی سی ممبران کو اسلحہ کی تربیت دیں گے، تاکہ وہ عسکریت پسندوں کا مقابلہ کر سکے۔Militancy in JK
انتظامیہ ڈانگری حملے کے بعد راجوری ، پونچھ اور کشتواڑ اضلاع میں وی ڈی سی کو پھر سے فعال کیا جارہا ہے۔VDC Active In Pir Panjal Region
ذرائع کے مطابق راجوری میں 18ا ضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ وی ڈی سی ممبران کو تربیت دینے کی خاطر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔Crpf In Rajouri