کورونا وائرس کے خوف کے درمیان آج ایک شخص اپنے گھوڑے کے ساتھ وادی کشمیر سے ضلع شوپیاں سے راجوری پہنچنے میں کامیاب ہوا۔
گھوڑے کو کیوں کورنٹائن کیا گیا، ویڈیو جس کے بعد حکام نے مذکورہ شخص اور اس کے گھوڑے کو چار ہفتوں کے لئے گھریلو قرنطینہ میں بھیجا دیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ "گھوڑے کی دیکھ بھال کرنے والوں کو کہا گیا ہے کہ وہ گھوڑے کے قریب جانے کے دوران حفاظتی پوشاک کا استعمال کریں اور احتیاطی تدبیر پر عمل کرے۔"
سرکاری ذرائع نے بتایا "منگل کی شام پولیس کی ایک ٹیم نے مغل روڈ کے راستے وادی کشمیر سے واپس آنے والے ایک شخص کو روکا، جو اپنے گھوڑے کو بھی ساتھ لے کر جارہا تھا۔ اس شخص کو میڈیکل اسکریننگ سنٹر میں لے جایا گیا جب کہ گھوڑے کو لیکر حکام کشمکش میں تھے۔"
انھوں نے بتایا کہ تھانہ مندی تحصیلدار، انجم خٹک نے گھوڑے سے متعلق اپنے خیالات کے حصول کے لئے ویٹرنری ماہرین کی مدد لی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا "اکثر ویٹرنری ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ گھوڑے سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے کیونکہ یہ کورونا وائرس کا ممکنہ کیریئر نہیں ہے، لیکن حکام نے اس گھوڑے کو احتیاطی تدابیر کے طور پر گھریلو قرنطینہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔"
دریں اثنا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) راجوری شیر سنگھ نے بتایا کہ ماہرین کی صلاح کو مدنظر رکھنے کے بعد گھوڑے کی اسکریننگ کی گئی جس کے بعد اسے مالک کے حوالے کردیا گیا۔
اے ڈی سی نے بتایا "گھوڑے کی دیکھ بھال کرنے والے تمام افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ جانور سے نمٹنے کے دوران ہر طرح کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے۔" انہوں نے مزید کہا کہ گھوڑے کے مالک جو کشمیر سے راجوری پہنچے تھے کو انتظامی قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔