ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری DC Rajouri نے ریڈ کراس فنڈ میں جمع رقم سے خریدی گئیں 4 ایمبولنس محکمہ صحت کے سپرد کی۔
ڈی سی راجوری نے ایک تقریب کے دوران ایمبولنس سی ایم او راجوری کے سپرد کی۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کے مختلف اسپتالوں اور طبی مراکز میں ایمبولنس کی عدم موجودگی Rajouri Hospitals Lack Ambulance Services کے سبب مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، جس کے پیش نظر ریڈ کراس فنڈ میں جمع رقم سے ایمبولنس خریدی گئیں۔
سی ایم او راجوری CMO Rajouriشمیم بھٹی نے کہا کہ ایمبولنس کو فوری طور پر ان اسپتالوں اور طبی مراکز میں روانہ کیا جائے گا جہاں ایمبولنس کی کمی کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔