پونچھ:ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ ڈننہ ڈھکڑاں میں ایک 30 سالہ خاتوں کو بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوگئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پروین اختر نامی خاتون بھینس چرا کے دوران اچانک بجلی کی تار کی زد میں آگئی۔ کرنٹ لگنے سے خاتوں اور بھینس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ Women Electrocuted in Poonch
Women Electrocuted in Poonch: بجلی کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت جانور ہلاک - پونچھ میں خاتون کرنٹ لگنے سے ہلاک
جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی تحصیل میں خاتون اور بھینس کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔ ہلاک شدہ خاتون کی شناخت 30 سالہ پروینہ اختر کے بطور ہوئی ہے۔ Women Electrocuted in Poonch
مقامی لوگوں اور پولیس موقع پر پہنچی جس کے بعدلاش کو سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا گیا جہاں تمام تر قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثہ کی وجہ محکمہ بجلی کی لاپروائی کی وجہ سے رونما ہوا،کیونکہ پچھلے دو دن سے بجلی کی تار ڈننہ ڈھکڑاں تا ہاڑی بڈھا سڑک پر گری ہوئی تھی لیکن محکمہ کی جانب سے بجلی کی ترسیلی لائن کو ٹھیک نہیں کیا گیا۔ انہوں ضلع ترقیاتی پونچھ سے انصاف کی مانگ کی ہے۔
مزید پڑھیں: