راجستھان کے ادے پور میں واقع تھانہ ڈبوک علاقے میں نوجوان کو خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنا بھاری پڑ گیا۔ نوجوان کو معلوم نہیں تھا کہ اس کی اس غلط حرکت کی وجہ سے اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ جب گاؤں والوں کو اس خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی خبر ملی تو وہ مشتعل ہوگئے۔
گاؤں والوں نے بھاگ کر اس نوجوان کو پکڑا اور شدید پٹائی کردی، نوجوان رحم کی بھیک مانگنے لگا۔ لوگوں نے اسے لاتوں اور مکوں سے زوردار پیٹا۔ جس کے بعد متاثرہ خاتون کی باری تھی جس نے اس کی چپلوں سے پٹائی کی۔