بھیلواڑہ: راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع کے منڈل تھانہ علاقہ میں ایک نوجوان نے شراب کے نشے میں اپنے ہاتھ کی نس کاٹ لی۔ اس کے بعد اس نے پھندہ لگا کر خودکشی کر لی۔منڈل چوکی کے انچارج چراغ خان قائم خانی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معاملہ خودکشی کا مانا جا رہا ہے۔ تحقیقات کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی۔Young man Committed Suicide
انہوں نے بتایا کہ اسٹیشن نگر میں شیطان پرجاپت کے مکان میں کرائے پر رہنے والے ایک نوجوان نے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ اطلاع پر پولیس جائے واقع پر پہنچ گئی۔ جہاں نوجوان کی لاش برآمدے میں رکھی گئی۔ اس وقت کمرے میں لٹکا ہوا پھندے کا کپڑا چھت کی تار سے آدھا لٹکا ہوا تھا۔ گلے پر پھندے کے نشانات پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بائیں ہاتھ پر نس کاٹنے کی وجہ سے خود آلود چوٹ پائی گئی ہے۔