ادھم پور ضلع کے تحصیل رام نگر کے کھوگ نالے سے ایک خاتون کی لاش برآمد کی گئی۔ جس کی پہچان شیر سنگھ کی بیوی بنستا (52) کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے۔
نالے سے خاتون کی لاش برآمد - ادھم پور جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے ادھم پور کے رام نگر میں نالے سے ایک خاتون کی لاش برآمد کی گئی۔ جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کراکر لواحقین کے سپرد کردیا ہے اور آگے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
وہیں مقامی سرپنچ وجے سنگھ نے بتایا کہ ان کے لڑکے نے انہیں اطلاع دی تھی کہ ان کی ماں گھر میں نہیں ہے اس کے بعد ان کی تلاشی شروع کی گئی لیکن وہ نہیں ملی۔ آج صبح 6:30 بجے کے قریب کسی شخص نے کہا کہ خاتون کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے۔ جس کے بعد سرپنچ اور مقامی لوگ وہاں پہنچے۔ پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر آگے کی کارروائی شروع کردی ہے۔
خاتون کی موت کیسے ہوئی اس بارے میں اب تک کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ کرانے کے بعد ان کے گھر والوں کے حوالے کردیا ہے۔