اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ashok Gahlot on Leading State سب کے تعاون سے راجستھان سال 2030 تک ملک کی سرکردہ ریاست بنے گا، گہلوت - ملک کی سرکردہ ریاستوں میں شامل ہوگیا ہے

گہلوت نے کہا کہ راجستھان تعلیم اور صحت کے میدان میں ملک کی سرکردہ ریاستوں میں شامل ہوگیا ہے۔

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت

By

Published : Jun 3, 2023, 7:24 PM IST

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کے موثر انتظام کی وجہ سے راجستھان ہر میدان میں ترقی کر رہا ہے اور سب کے تعاون سے سال 2030 تک ملک کی سرکردہ ریاست بنے گا۔

گہلوت ہفتہ کوسانچور میں 2210 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح -سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی انوکھی فلاحی اسکیموں کو ملک بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ گہلوت نے کہا کہ ریاست کی ترقی کو مزید تیز کرنے کے لیے 19 نئے اضلاع کا اعلان کیا گیا ہے۔ سانچور کو ضلع بنانے سے علاقہ تیزی سے ترقی کرے گا۔ یہاں مختلف انتظامی یونٹس کے قیام سے عوام کے مسائل جلد حل ہوں گے۔ عام آدمی کے لیے بنیادی سہولیات تک رسائی کو بھی آسان بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے کی پینے کے پانی اور آبپاشی کی ضروریات کو پورا کرنا ریاستی حکومت کی ترجیح ہے۔ اس کے لیے مسلسل کام جاری ہے۔

گہلوت نے کہا کہ راجستھان تعلیم اور صحت کے میدان میں ملک کی سرکردہ ریاستوں میں شامل ہوگیا ہے۔ ریاست میں ایک لاکھ کلومیٹرطویل سڑکیں بنائی جاہی ہیں، جن میں سے 56 ہزار کلومیٹر مکمل ہوچکی ہیں اور 44 ہزار کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ ریاستی حکومت کا ہدف ہے کہ سب کے تعاون سے راجستھان 2030 تک ترقی کے ہر شعبے میں ملک کی نمبر ون ریاست بنے۔

اس دوران وزیراعلیٰ نے سانچور میں دیو نارائن رہائشی ہاسٹل اور راجیو نگر گرام پنچایت میں 33 کے وی گرڈ سب اسٹیشن کھولنے کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عام لوگوں کومہنگائی سے راحت دینے کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے مہنگائی ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آج ملک بھر میں عوام مہنگائی سے پریشان ہیں۔ ان کیمپوں کے ذریعے 10 اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی اس کوشش سے عام لوگوں کے چہروں پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ریاست کے باشندوں کو 500 روپے میں گیس سلنڈر، 25 لاکھ روپے تک کا مفت علاج، کم از کم پنشن 1000 روپے، دودھ دینے والے جانوروں کا بیمہ، اناپورنا فوڈ کٹ، چیف منسٹر رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم، اندرا گاندھی شہری روزگار گارنٹی اسکیم اور گھریلوصارفین کے لئے 100 یونٹ، 200 یونٹ تک کے تمام سرچارجز اور زرعی صارفین کے لیے 2000 یونٹ مفت بجلی دینے جسی اسکیمیں لاگو کی گئی ہیں۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details