راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں راجستھان مدرسہ بوڑد، اقلیتی کمیشن، اردو اکادمی، راجستھان حج کمیٹی میں گذشتہ ڈھائی برس برس سے چیئرمین کی تقرری نہیں کی گئی ہے۔
کب ہوگی اقلیتی محکموں میں چیئرمین تقرری؟ ای ٹی وی بھارت کی جانب سے خبر شائع ہونے کے بعد میں اب مسلم تنظیموں کی جانب سے بھی کھل کر بیان سامنے آنے لگے ہیں۔
چیئرمین کی تقرری نہ ہونے کے معاملے پر راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کہ 'راجستھان میں تمام اقلیتی محکمے خالی ہے'۔
حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کہ 'راجستھان میں تمام اقلیتی محکمے خالی ہے انہوں نے کہا کہ 'ہماری بد نصیبی یہ ہے کہ ہم کانگریس کو ووٹ دیتے ہیں، اس کے بعد بھی ہمارے تمام محکمے خالی ہیں'۔
حاجی نظام الدین نے مزید کہا کہ کیوں کہ 'میں حج کمیٹی میں کام کرتا ہوں اس لیے حج کی پہلے بات کروں گا ، راجستھان میں حج کمیٹی کا کوئی چیئرمین نہیں ہے۔
راجستھان مدرسہ بوڑد، اقلیتی کمیشن، اردو اکادمی، حج کمیٹی میں کئی برس سے چیئرمین کی تقرری نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ چیئرمین کی تقرری نہ ہونے کی وجہ سے عازمین حج کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس لیے حکومت کو چاہیے کہ جلد سے جلد تمام محکموں میں تقریریاں کی جائے تاکہ کام متاثر نہ ہو۔،