اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہم سب ساتھ مل کر کام کریں گے' - we will work together for the people of rajasthan

ریاست راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ اب تک چلنے والا معاملہ اب ختم ہوچکا ہے اور ہم سب مل کر کام کریں گے۔

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت
راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت

By

Published : Aug 12, 2020, 7:32 PM IST

اشوک گہلوت نے آج صحافیوں سے بات چیت میں سچن پائلٹ کے باغی بننے کے تعلق سے پوچھے گیے سوال پر کہا کہ اب یہ معاملہ ختم ہوچکا ہے اور ہم سب مل کر کام کریں گے۔

یہ معاملہ بھول جانے اور معاف کرنے کی حالت میں ہے۔

جہاں تک ہمارے کانگریس اراکین اسمبلی کے سچن پائلٹ گروپ کے ایم ایل اے کے تعلقات میں جو ناراضگی ہے،اس ناراضگی کو بھی دور کیا جائے گا۔

انہیں سمجھایا جائے گا، ویسے ان کی ناراضگی واجب ہے، ایک ماہ تک جمہوریت بچانے کے لیے گھر خاندان سے دور رہے۔

انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو سمجھایا گیا ہے کہ ملک ،ریاست اور ریاستی باشندوں و جمہوریت کو بچانے کے لیے ہمیں کئی مرتبہ برداشت کرنا بھی پڑتا ہے۔

ہم سب آپس میں مل کر کام کریں گے۔جو ہمارے ساتھی چلے گئے تھے وہ بھی واپس آگئے ہیں۔

امید ہے کہ گلے شکوے دور کر کے سب مل کر ریاست کی خدمت کرنے کا عزم پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپس میں بھولو اور معاف کرو اور آگے بڑھو ،یہ ملک،ریاست اور باشندوں کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیے:سچن پائلٹ کے ساتھ خصوصی انٹرویو

انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی جمہوریت کو بچانے کی ہے،اس میں جو ہمارے ممبران اسمبلی نے اتنا ساتھ دیا،سو سے زیادہ اراکین اسمبلی کاایک ساتھ اتنے دنوں تک رہنا اپنے آپ میں بہت بڑی بات ہے جو ہندوستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہوگا۔

یہ تو جمہوریت کوبچانے کی لڑائی ہے،آگے بھی جاری رہے گی یہ ہماری لڑائی اور باقی جو ایپیسوڈ ہوا ہے،ایک طرح سے بھولو اور معاف کرو کی حالت میں رہیں۔

سب مل کر چلیں کیوں کہ لوگوں نے اعتماد کرکے حکومت بنائی تھی۔

ہماری ہم سب کی ذمے داری بنتی ہے کہ اس اعتماد کو برقراررکھیں ہم عوام اور ریاست کی خدمت کریں۔

اچھی حکمرانی دیں اور سب مل کر کورونا کا مقابلہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details