راجستھان کی تینوں سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ جس میں 27 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ اس کے لیے کل 745 43 ہزار 802 رائے دہندگان 1145 پولنگ بوتھس پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ کورونا دور میں ووٹنگ کے لیے خصوصی ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے رہنما خطوط کے مطابق کورونا سے متاثر ووٹرز بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔ ان کے لیے صبح 5.30 بجے سے شام 6.00 بجے تک وقت دیا گیا ہے۔
ریاست کے سہاڑا، سوجانگڑھ اور راجسمند اسمبلی حلہ میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، مکمہ الیکشن نے آزاد ، منصفانہ اور پرامن طریقے سے انتخابات 'محفوظ' کے لیے تمام ضروری تیاریوں کو مکمل کرلیا ہے۔ کووڈ سے متعلق تمام رہنما خطوط کی تعمیل کے ساتھ تینوں اسمبلی حلقوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔
چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا نے بتایا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں کو ہائپوکلورائٹ سے سینیٹائز کردیا گیا ہے۔ پولنگ بوتھ میں داخل ہونے سے پہلے تمام ووٹرز کا درجہ حرارت تھرمل اسکینر سے ماپا جا رہا ہے۔ کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر بغیر کسی ماسک کے داخلہ نہیں ہے۔