کچھ حلقوں میں نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں ۔ دوپہر تک زیادہ حلقوں کے انتخابات کے نتائج آنے کا امکان ہے ۔
سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی شروع
ریاست راجستھان میں 49 بلدیاتی حلقوں کے لیے ہوئے انتخابات میں آج سخت سکیورٹی کے درمیان صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔
سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی شروع
بلدیاتی انتخابات کے لیے16 نومبر کو 73. 53 فیصد پولنگ ہوئی تھی ۔ریاست میں 43 بلدیاتی اور چھ نو تشکیل شدہ حلقوں سمیت کل 49 بلدیاتی حلقوں کے لیے انتخابات ہوا ۔
ریاست میں کل 33 لاکھ چھ ہزار 912 ووٹر ہیں ۔ ان میں 17 لاکھ پانچ ہزار ایک مرد، 16 لاکھ ایک ہزار 864 خواتین اور 47 دیگر ووٹر ہیں ۔