اردو

urdu

ETV Bharat / state

داڑھی کے نام پر ہراساں کرنے کا الزام، ویڈیو وائرل - جے پور

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے آدرش نگر پولیس تھانے کے باہر کا دو نوجوانوں کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں نوجوان پولیس پر تعصب کا الزام عائد کر رہے ہیں۔

young man harassed to the name of beard
young man harassed to the name of beard

By

Published : Feb 9, 2021, 9:03 PM IST

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں دو نوجوان الزام عائد کر رہے ہیں کہ پولیس نے داڑھی کے نام پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور جب پولیس کو معلوم ہوا کہ مذکورہ نوجوان اقلیتی طبقے کے ہیں تو انہوں نے مزید متعصبانہ رویہ اختیار کیا۔

وائرل ویڈیو

ای ٹی وی بھارت اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل 52 سیکنڈ کے ویڈیو میں نوجوان کہہ رہا ہے کہ 'ہم لوگوں کو ہیلمٹ نہ پہنے کی وجہ سے پولیس کی جانب سے زبردستی ڈنڈے دِکھا کر ڈرا کر مار کر روکا گیا۔ ہمارے رکنے کے بعد پولیس نے نام پوچھا اور جب ہم نے نام بتایا تو مسلمان ہونے کی بنا پر ہمیں مارتے ہوئے پولیس اسٹیشن لے گئے۔'

ویڈیو میں آدرش نگر پولیس تھانے کے باہر کا نظارہ بھی دکھایا گیا ہے۔

پولیس تھانہ انچارج برج بھوشن اگروال نے کہا کہ 'نوجوانوں نے ماحول خراب کرنے کے لیے ویڈیو بنا کر وائرل کیا ہے۔'

آدرش نگر پولیس تھانے کے انچارج برج بھوشن اگروال نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو فون پر بتایا کہ 'ان نوجوانوں نے گاڑی چلاتے وقت ہیلمیٹ نہیں پہنا تھا جب پولیس نے ان کی گاڑی روکی تو وہ نہیں رُکے جس کے بعد پولیس نے ان کا پیچھا کر کے انہیں گرفتار کیا اور تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ ان نوجوانوں کے پاس گاڑی کے کاغذات بھی نہیں ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details