اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریسی رہنما کی جانب سے گائیڈ لائن کی خلاف ورزی - گائیڈ لائن کی خلاف ورزی

عالمی وبا کوروناوائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ سے روز بروز نئی نئی گائیڈ لائنز بھی جاری کی جارہی ہے۔

کانگریسی رہنما کی جانب سے گائیڈ لائن کی خلاف ورزی
کانگریسی رہنما کی جانب سے گائیڈ لائن کی خلاف ورزی

By

Published : Dec 9, 2020, 2:44 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں گہلوت حکومت کی جانب سے عالمی وبا کورونا کے قہر کی وجہ سے روز بروز نئے نئے رہنما ہدایات جاری کی جارہی ہیں لیکن خود کانگریسی رہنما اور جن پر گائیڈ لائن مکمل کروانے کی ذمہ داری ہے وہی لوگ اس گائیڈ لائن خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

کانگریسی رہنما کی جانب سے گائیڈ لائن کی خلاف ورزی

جی ہاں اس بات کا اندازہ ایسے لگایا جاسکتا ہے کہ جے پور میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہوئے اور کانگریس کے امیدوار بن کر فتح حاصل کرنے والے اسلم فاروقی جے پور میونشپل کارپوریشن میں نائب میئر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں واضح طور پر یہ نظر آرہا ہے کہ اسلم فاروقی ایک پروگرام میں شرکت کررہے ہیں اور ان کے چہرے پر کسی طرح کا کوئی ماسک نہیں ہے۔

عالمی وبا کوروناوائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری

اتنا ہی نہیں ان کے ساتھ میں سٹیج پر جو بھی کانگریسی رہنما تھے، انہوں نے بھی اپنے چہرے پر ماسک نہیں لگا رکھا تھا، ان کے اس پروگرام میں زیادہ تعداد میں عوامی مجمع اکٹھا ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ وائرل ویڈیو گزشتہ شب کا بتایا جا رہا ہے، تاہم ویڈیو دارالحکومت جے پور کے نائی کی تھڈی علاقے کا بتایا جارہا ہے، ویڈیو کے ساتھ میں ایک پیغام بھی وائرل ہوہا ہے کہ جب اسی طرح سے ذمہ دار ہی کورونا وباء کے خلاف ورزی کریں گے تو عوام کورونا کی ایڈوائزری کا لحاظ کیسے رکھے گی۔

بہرحال اب دیکھنے والی بات ہوگی کہ راجستھان پولیس کی جانب سے ان لوگوں پر کس طرح سے کاروائی کی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details