جے پور:راجستھان کے دار الحکومت جے پور کے مختلف مقامات پر 2008 میں ہوئے بم دھماکوں کی یاد آج بھی کئی خاندانوں میں تازہ ہے۔ اس بم بلاسٹ میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جس میں سے 4 کو کورٹ نے پھانسی کی سزا سنائی تھی، لیکن آج بھی 14 سال گزرنے کے بعد عدالت کے فصلے پر عمل نہیں کیا گیا۔ Victims of Jaipur Serial Blasts Await Justice
اس حوالے سے مہلوکین کے اہل خانہ نے ایک بار پھر سے انصاف کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ مہلوکین کے مطابق جے پور بم بلاسٹ میں عدالت کی جانب سے 14 سال قبل 4 دہشت گردوں کے خلاف بھانسی کی سزا سنائی گئی تھی لیکن آج تک اس پر عمل نہیں کیا گیا جس سے مہلوکین کے اہل خانہ آج بھی انصاف سے محروم ہیں۔