نائیڈو نے آج جاری ایک پیغام میں کہا کہ ملک کی ترقی میں ریاست کے باشندوں کی شراکت داری قابل ستائش ہے۔
راجستھان کے یوم تاسیس پر نائیڈو نے مبارکباد دی - etv bharat rajasthan news
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے راجستھان کے یوم تاسیس پر ریاست کے باشندوں کو مبارکباد دی ہے۔
راجستھان کے یوم قیام پر نائیڈو نے مبارکباد دی
انہوں نے کہا ’راجستھان کے یوم قیام پر ریاستی عوام کو روشن مستقبل کی دلی نیک خواہشات۔ ریاست کی بہادری کی روایت نے ملک کی تاریخ کو روشن کیا ہے، یہاں کی رنگا رنگ ثقافت، آرکیٹیکچرل شان و شوکت ملک کی ثقافتی ورثہ کو قابل فخر بناتے ہیں۔'
ملک کی ترقی میں ریاست کی حصہ داری قابل ستائش ہے۔ اس حسین موقع پر ریاست کے عوام کو میری دلی مبارکباد‘۔