نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے راجستھان کے باڑمیر-جودھ پور سڑک پر بدھ کو ہوئے سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ نائیڈو نے کہا کہ ان کے تعزیت متاثرین کے ساتھ ہے۔ راجستھان میں باڑمیر-جودھپور روڈ پر سڑک حادثے کے بارے میں جان کر تکلیف ہوئی۔ سڑک حادثے میں جانی نقصان افسوسناک ہے۔
نائیڈو کا باڑمیر جودھ پور سڑک حادثے پر اظہار رنج و غم انہوں نے کہا کہ میں غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ مالک سے دعا ہے کہ وہ زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔
واضح رہے کہ راجستھان کے ضلع باڑمیر میں جودھ پور قومی شاہراہ پر واقع بھنڈیا واس گاؤں کے قریب بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم ہو گیا اور آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں بس سوار بھی آگئے۔ اس حادثے میں انتظامیہ نے اب تک 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں: Barmer Accident: بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم، 12 افراد ہلاک
وہیں حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے 2 لاکھ روپے زخمی افراد کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔