ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اور مسلم رہنما بی زیڈ ضمیر احمد خان کی سلامتی کے لیے اجمیر شریف درگاہ میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔
حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ کے خادم شیخ زادہ نافع چشتی کے مطابق ضمیر احمد خان کورونا مثبت پائے گئے اور اسپتال میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ ضمیر احمد خان کے لیے بنگلورو کے سماجی کارکن نوجوان رہنما ایوب خان نے اجمیر شریف میں عقیدت کی چادر پیش کروا کر ان کی صحت یابی کی دعا کروائی۔