اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vehicle Vandalized in Jaipur: عیدگاہ علاقہ میں گاڑی میں توڑ پھوڑ کا معاملہ، متعدد افراد زیر حراست - جے پور کے یدگاہ علاقہ میں گاڑی میں توڑ پھوڑ

جے پور کے عیدگاہ علاقے میں دو دو گروپ کے درمیان گاڑی کو لے کر جھگڑا ہوا۔ اس دوران گاڑی کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔ اس معاملے میں پولیس نے متعدد نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ Vehicle vandalized in Eidgah area

عیدگاہ علاقہ میں گاڑی میں توڑ پھوڑ کا معاملہ، متعدد افراد زیر حراست
عیدگاہ علاقہ میں گاڑی میں توڑ پھوڑ کا معاملہ، متعدد افراد زیر حراست

By

Published : Jun 20, 2022, 11:21 AM IST

جے پور:ریاست راجستھان کے جے پور۔دہلی ہائی وے کے قریب واقع عیدگاہ علاقے میں چند لوگوں کی جانب سے ایک گاڑی میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس پورے معاملے کو لے کر پولیس کی جانب سے کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دراصل پولیس کو اس بات کی اطلاع ملی تھی کہ عیدگاہ علاقے میں واقع مسجد غوثیہ کے سامنے چند لوگ ایک گاڑی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جب پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں پر چند نوجوان آپس میں لڑائی کررہے تھے۔ Vehicle vandalized in Jaipur many people Detained

عیدگاہ علاقہ میں گاڑی میں توڑ پھوڑ کا معاملہ، متعدد افراد زیر حراست

پولیس نے ان تمام لوگوں کو حراست میں لے لیا اور گلتہ تھانہ روانہ بھیج دیا، وہیں نوجوانوں کے درمیان لڑائی ہونے کی وجہ سے کافی زیادہ تعداد میں لوگوں کا ہجوم بھی موقع پر جمع ہوگیا۔ پولیس فی الحال پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ case of assault in Jaipur

اس پورے معاملے کو لے کر گلتہ تھانہ انچارج مکیش کمار کا کہنا ہے کہ نوجوان آپس میں جھگڑا کر رہے تھے۔ گاڑی کی بات کو لے کر ان سب لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، اطلاع ملنے کے ساتھ ہی فوراً پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور چند لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details