پولیس ذرائع نے بتایا کہ صبح بهروڑ سے پانچ ٹیچر روزانہ کی طرح کار سے ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ بهروڑ سے نکلتے ہی دہلی - جے پور ہائی وے پر اچانک گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس سے کار بے قابو ہو گئی۔
اسی دوران پیچھے سے آ رہی ایک اور گاڑی نے اس کو ٹکر مار دی جس سے کار پلٹ گئی۔ اس کار میں سوار پانچوں ٹیچر زخمی ہو گئے۔
سڑک حادثے میں ٹیچرز ہلاک - ٹیچروں کی موت
راجستھان کے الور ضلع میں ایک سڑک حادثے میں دو ٹیچرز ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
گاڑیوں کی ٹکر میں دو ٹیچروں کی موت
پولیس کے مطابق قریبی لوگ تمام زخمیوں کو اسپتال لے گئے لیکن وہاں پہنچنے سے پہلے ہی دو ٹیچروں کی موت ہو گئی۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
Last Updated : Sep 26, 2019, 10:23 PM IST