اردو

urdu

ETV Bharat / state

دھماکہ خیز مواد کے ساتھ دو افراد گرفتار

الور میں پولیس نے دو بدمعاشوں کو گرفتار کرکے ان پاس سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔

By

Published : Aug 27, 2020, 9:07 PM IST

ضلع الور کے چوپانکی تھانہ پولیس نے آج دھماکہ خیز مواد کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے بائک برآمد کی ہے
ضلع الور کے چوپانکی تھانہ پولیس نے آج دھماکہ خیز مواد کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے بائک برآمد کی ہے

ریاست راجستھان کے ضلع الور کے چوپانکی تھانہ پولیس نے آج دھماکہ خیز مواد کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے بائک برآمد کی ہے۔

بھیواڑی کے پولس سپرنٹنڈنٹ رام مورتی جوشی نے بتایا کہ اس معاملے میں اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 55 سفید جلاٹین کی چھڑوں اور ایک بنڈل فیوز وائر اور دھماکہ خیز اشیاء کے ساتھ ٹپکڑا پولیس تھانے کے گاؤں کھیری کلاں کے رہنے والے نسیم اور سراج الدین کو گرفتار کیا ہے۔

پولس نے بتایا ہے کہ دھماکہ خیز اشیاء کو ہریانہ و راجستھان میں غیرقانونی طور پر کانکن مافیاؤں کو زیادہ قیمتوں میں سپلائی کرتے تھے اور کانکن مافیاؤں کو ان کی مانگ کے مطابق اور دھماکہ خیز اشیاء مہیا کراتے تھے۔

پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details