موصولہ اطلاع کے مطابق تصادم میں بری طرح زخمی بھولو گرجر نے دھولپور سے جے پور لے جاتے وقت جمعہ کی دیر رات دم توڑ دیا۔ پولیس نے بھولو گرجر کو بجری مافیا بتایا ہے۔ خیال رہے کہ اس تصاد م میں گولی لگنے سے بجری مافیا مورولی کے باشندہ سیوک نامی نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔ تصادم میں پولیس کے دو جوانوں سمیت سات لوگ زخمی ہوگئے تھے۔
اس کے بعد کشیدگی کے حالات پیدا ہوگئے اور اسی کے مد نظر بھرت پور رینج آئی جی لکشمن گوڑ بھی دھولپور پہنچے۔ پولیس کانسٹبل ایشوری سنگھ کے پیر میں گولی لگی ہے، پولیس اہلکار روپیندر سنگھ کے پیر میں فریکچر آیا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ علاقہ میں کشیدگی کے پیش نظربڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔