جے پور: ریاست راجستھان میں منگل کو کورونا کے 352 نئے معاملات کے ساتھ اس کے دو مریضوں کی موت ہوگئی۔ میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریاست میں نئے کیسز کی تعداد میں 73 کی کمی آئی ہے، جب کہ جے پور اور جھالاواڑ میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی ہے، جس سے ریاست میں کورونا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 9616 ہو گئی ہے۔ New corona Cases in Rajasthan
سب سے زیادہ 73 نئے کیس جے پور میں، 42 الور، بھرت پور میں 37، ناگور میں 26، پرتاپ گڑھ میں 24، سیکر میں 23، بھیلواڑہ میں 22، چتور گڑھ میں 16، ادے پور میں 13، جودھ پور اور راجسمند میں 12 -12 ، اجمیر میں آٹھ، پالی میں سات، سوائی مادھوپور میں چھ، بانسواڑہ میں پانچ، دوسا، جھالاواڑ اور ہنومان گڑھ میں چار چار، جالور میں تین، بوندی، چورو، ڈنگر پور اور گنگا نگر میں دو دو اور بیکانیر، کوٹا اور جیسلمیر میں ایک ایک۔ ایک نیا کیس سامنے آیا جبکہ سات اضلاع میں ایک بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔