اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hazrat Khwaja ABU Saeed URS حضرت سید خواجہ ضیاء الدین ابو سعیدؒ کی دو روزہ عرس تقاریب - دو روزہ عرس مبارک کا اغاز چادر کے جلوس

اجمیر شریف درگاہ میں حضرت سید خواجہ ضیاء الدین ابو سعیدؒ کا دو روزہ عرس مبارک کا آغاز ہوگیا جبکہ اس موقع پر چادر کا جلوس نکالا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

حضرت سید خواجہ ضیاء الدین ابو سعید رحمت اللہ علیہ کا دو روزہ عرس
حضرت سید خواجہ ضیاء الدین ابو سعید رحمت اللہ علیہ کا دو روزہ عرس

By

Published : Jul 4, 2023, 3:04 PM IST

حضرت سید خواجہ ضیاء الدین ابو سعید رحمت اللہ علیہ کا دو روزہ عرس

اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع شریف درگاہ میں حضرت سید خواجہ ضیاء الدین ابو سعید رحمت اللہ علیہ کا دو روزہ عرس مبارک کا اغاز چادر کے جلوس کے ساتھ ہوا۔ انجمن سید زادگان کے عرس کنوینر سید شاکر علی, ممبر حاجی سید عمران چشتی اور ممبر سید اسلم چشتی نے بتایا کی حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی تین صاحبزادے ہیں۔ جس میں خواجہ ابو سعید چشتی کا عرس درگاہ میں واقع جھالرا میں سائے گھاٹ پر منعقد کیا گیا ہے۔بعد نماز عصر درگاہ کے بلند دروازے سے چادر کا جوس نکالا گیا اور مغرب کی نماز سے قبل ان کے استانہ شریف پر چادر پیش کی گئی, جہاں خادموں نے دعا خیر کی اور عقیدت مندوں میں لنگر تقسیم کیا۔

دو روزہ عرس کی محفل کا اہتمام دیر رات تک کیا گیا , جہاں شاہی قوال امجد حسین اینڈ پارٹی نے سفیانہ کلام پیش کیے, عرس شریف کے موقع پر غلام بھائی پھول والوں کی طرف سے ان کا خاندان ہر سال حضرت خواجہ ابو سعید چشتی کے دربار میں چادر پیش کرتا ہے۔ خادم سید صابر علی کی صدارت میں کل کی رسم کے وقت یہ چادر پیش کی گئی, جہاں خادم صابر علی نے سب حاضرین زائرین کی دستار بندی کی۔

یہ بھی پڑھیں:Urs Shareef خواجہ غریب نوازؒ کے دو مریدین کا عرس

عرس میں کل کی رسم دوپہر میں ادا کی گئی۔ کل کی تقریب میں چشتیہ شجرہ پڑھا گیا اور مزار شریف کو غسل دے کر کیوڑا گلاب جل سے استانہ کو مہکایا گیا, کل کی فاتحہ کے وقت ملک میں امن اور خوشحالی کی دعا مانگی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details