اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹی وی اداکاروں کی اجمیر درگاہ پر حاضری - خبریں اجمیر درگاہ

ٹی وی اداکار ہمانشو شرما اور اداکارہ پریا بتھیجا نے حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی درگاہ پر حاضری دی اور مزار پر عقیدت کی چادر اور پھول پیش کرکے دعائیں مانگیں۔

ٹی وی اداکار پہنچے اجمیر درگاہ

By

Published : Oct 13, 2019, 3:04 PM IST

گزشتہ 15 برسوں سے ٹی وی سیریلز میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھا رہے ہمانشو اور پریا بتھیجا نے درجنوں ٹی وی سیریل کیے ہیں۔

ٹی وی اداکار پہنچے اجمیر درگاہ، دیکھیں ویڈیو
ٹی وی پروگرام 'نچ بلیے۔7 'میں ہمانشو اول جوڑی کے اعزاز سے نوازے گئے، تو پریا بتھیجا نے بالا جی ٹیلی فلم کے ساتھ ڈائن میں کام کیا ہے۔

وہ خواجہ صاحب کی درگاہ میں حاضری سے بہت خوش نظر آئے۔ ہمانشو نے بتایا کی انہوں نے اب تک 15 سے زیادہ ٹی وی سیریل میں کام کیا ہے اور اب آئندہ مارچ میں ان کی فلم شیرشاہ بھی ریلیز ہونے والی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details