اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: حضرت حسنین میاں نیازی کو خراج عقیدت - خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا جہاں سلسلہ چشتیہ کے نامور شخصیات نے شرکت کی

راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے دربار میں بریلی خانقاہ عالیہ نیازیہ کے سجادہ نشین حضرت حسنین میاں نیازی کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔

tribute to hazrat hasnain mian niazi in ajmer rajasthan
اجمیر میں حضرت حسنین میاں نیازی کو خراج عقیدت

By

Published : Sep 18, 2020, 10:44 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے دربار میں کلام الہی سے محفل دعا کا آغاز ہوا اور اس کے بعد حاضرین کو چشتیہ سلسلے کے روحانی فیض اور نیازی اس سلسلے کے رشتوں کو کلام سخن سے اس کی اہمیت سمجھائی گئی۔

اجمیر میں حضرت حسنین میاں نیازی کو خراج عقیدت

اجمیر شریف درگاہ کے خادموں کی انجمن سید زادگان کے زیر اہتمام عطا نور میں دعا خیر کی گئی تھی۔ جس میں خانقاہیں نیازیہ کی مجاور سید اسد میاں چشتی سمیت تمام عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

اجمیر میں حضرت حسنین میاں نیازی کو خراج عقیدت

70 برس کی عمر میں دنیا سے رحلت فرما جانے والے حسنین میاں نیازی کی پیدائش سنہ 1950 میں ہوئی تھی اور سنہ 1980 میں قدیمی خانقاہ عالیہ نیازیہ کے سجادہ نشین کے اہم ترین عہدے پر سرفراز ہوئے۔

حسنین میاں سے فیض حاصل کرنے والوں میں ملک اور بیرون ممالک سے اعلی عہدے پر فائز متعدد افسران اور رہنما بھی ان کے مریدوں میں شامل ہیں۔ اسی طرح موسیقار، فنکار،ہدایتکار، گلوکار، قوال اور نغمہ نگار سمیت مختلف عظیم شخصیات ان سے فیض پانے آیا کرتے تھے۔

اجمیر میں حضرت حسنین میاں نیازی کو خراج عقیدت

واضح رہے کی بریلی میں خانقاہ نیازیہ کی وابستگی دراصل صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ یعنی صوفیانہ سلسلے سے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اجمیر درگاہ کے خدام خواجہ کی جانب سے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا جہاں سلسلہ چشتیہ کے نامور شخصیات نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details