اردو

urdu

Tribute to Lata Mangeshkar: اجمیر درگاہ پر لتا منگیشکر کو خراج عقیدت

By

Published : Feb 6, 2022, 7:08 PM IST

لیجینڈری گلوکارہ لتا منگیشکر Legendry Singer Tribute to Lata Mangeshkar کے انتقال پر عالمی شہرت یافتہ درگاہ اجمیر شریف پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

لتا منگیشکر کو خراج عقیدت
لتا منگیشکر کو خراج عقیدت

اجمیر شریف درگاہ کے خادم نے لتا منگیشکر کو خراج عقیدت Tribute to Lata Mangeshkar at Ajmer Dargah پیش کیا۔

لتا منگیشکر کو خراج عقیدت

اجمیر درگاہ کے وی آئی پی خادم کے نام سے مشہور سید مقدس معینی کے مطابق 35 سال قبل لتا منگیشکر اور اوشا منگیشکر اجمیر درگاہ آئے تھے۔

بھارت رتن لیجینڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کا 92 سال کی عمر میں ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔ Lata Mangeshkar Passes Away لتا منگیشکر کو 8 جنوری کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اپنی سریلی آواز سے کئی دہائیوں تک موسیقی کی دنیا پر راج کرنے والی لتا منگیشکر کا 92 برس کی عمر میں ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ Lata Mangeshkar Passes Away۔ بھارت رتن لتا منگیشکر، جنہیں دنیا بھر میں 'نائٹنگل آف انڈیا' کے نام سے جانا جاتا ہے، نے ہندی سنیما میں خواتین پلے بیک سنگنگ پر تقریباً پانچ دہائیوں تک راج کیا۔ منگیشکر نے اپنے کریئر کا آغاز 1942 میں صرف 13 سال کی عمر میں کیا۔

لتا منگیشکر نے 20 سے زائد زبانوں میں 30 ہزار سے زیادہ گانے گائے ہیں۔ انہیں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے بھی نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں پدم بھوشن، پدم وبھوشن اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details