ریاست راجستھان کے اجمیر میں ایک پولیس جوان کو بغیر ہیلمٹ موٹر بائیک چلانے کے جرم میں کارروائی کرنا مہنگا پڑ گیا۔
اطلاعات کے مطابق درگاہ علاقے کے دو لڑکوں کو بغیر ہیلمٹ موٹر بائیک چلانے کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے چالان بنا دیا۔ پولیس جوان کی سختی پر بائیک سوار بھڑک گیا اور گالی گلوج کرنے لگا۔ یہاں تک کی مارپیٹ کی نوبت آ گئی۔ مارپیٹ کے دوران پولیس جوان زخمی ہو گیا۔