اردو

urdu

ETV Bharat / state

لگژری کار نے دس لوگوں کو روندا

راجستھان کے کشن گڑھ میں ایک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ٹول ٹیکس پر ایک لگژری کار نے دس افراد کو کچل دیا، جس میں بیشتر لوگوں کی حالت نازک ہے۔

لگژری کار نے دس لوگوں کو روندا

By

Published : Jul 31, 2019, 2:39 PM IST

راجستھان کے کشن گڑھ کے مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ ڈرائیور ٹول ٹیکس کی ادائیگی کے بعد زمین پر گرا ہوا کوئی سامان کار میں بیٹھ کر اٹھا رہا تھا، اور کسی وجہ سے کار کا آٹو گیئر دب گیا، کار ریورس ہوئی اور کار کے سامنے کھڑے دس افراد اس کی زد میں آگئے۔

کار انہیں کچلتی ہوئی آگے بڑھ گئی، موقع پر موجود ٹول ٹیکس ملازمین نے تمام زخمیوں کو کشن گڑھ کے یگے نارائین ہسپتال پہنچایا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

لگژری کار نے دس لوگوں کو روندا

فی الحال کشن گڑھ پولیس نے اسماعیلہ میں کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details