مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی کے اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کے اعلان سے قبل کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مرشدآباد ضلع ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی عبدالرزاق کے خلاف ان کی پارٹی کے کارکنان سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔
ترنمول کانگریس ضلع کنوینر پردیپ منڈل نے کہا کہ رکن اسمبلی عبدالرزاق اور بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ اگر عبدالرزاق کو ٹکٹ ملتا ہے تو اس اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کی شکست یقینی ہے۔
دوسری طرف رکن اسمبلی عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل اس طرح کی بیان بازی سے پارٹی کو نقصان ہو گا۔ میرا بی جے پی کے کسی بھی رہنما کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں ہے۔
غور طلب ہے کہ عبدالرزاق 2016 میں سی پی آئی ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے تھے. شھبندو ادھیکاری کا ہاتھ پکڑ کر عبدالرزاق سی پی آئی ایم کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔
رکن اسمبلی عبدالرزاق کو اپنی ہی پارٹی کے کارکنان کی مخالفت کا سامنا - رکن اسمبلی عبدالرزاق
ترنمول کانگریس کی جانب سے اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کے اعلان سے قبل مرشدآباد ضلع پارٹی کے اندر دو اعلی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔
رکن اسمبلی عبدالرزاق کو اپنی پارٹی کے کارکنان کی مخالفت کا سامنا
واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ اس مرتبہ اسمبلی انتخابات آٹھ مرحلوں میں ہوں گے. پہلے مرحلے میں 27 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اسمبلی انتخابات کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ مرکزی فورسز کی سینکڑوں کمپنیوں کو ریاست کے حساس اضلاع میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔