اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: نہیں ہوگی اجتماعی جمعۃ الوداع کی نماز - کورونا وائرس اور حکومتی گائیڈ لائنز

عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر کے پیش نظر اس مرتبہ بھی اجتماعی طور پر جمعۃ الوداع کی نماز مساجد میں ادا نہیں کی جائے گی۔ اس بات کا اظہار جے پور جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے صدر نعیم الدین قریشی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کیا۔

جمعۃ الوداع کی نماز
جمعۃ الوداع کی نماز

By

Published : May 6, 2021, 10:22 PM IST

جے پور کی جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے صدر نعیم الدین قریشی نے کہا کہ کورونا کا قہر پوری دنیا میں نظر آرہا ہے۔ اس لیے اس مرتبہ جمعۃ الوداع کی نماز اجتماعی طور پر ادا نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جمعۃ الوداع کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں مسلمان جے پور کے جوہری بازار علاقے میں واقع جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کی نماز ادا کرتے ہیں لیکن رواں برس کورونا وائرس اور حکومتی گائیڈ لائنز کی وجہ سے کم لوگوں کو ہی مساجد میں داخلے کی اجازت ہے اس لیے نماز جمعۃ الوداع اجتماعی طور پر نہیں ہوگی۔

جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے صدر نعیم الدین قریشی

نعیم الدین قریشی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'نماز اپنے گھروں پر ہی ادا کریں، سماجی دوری کا خیال رکھیں اور جو بھی گائیڈ لائنز حکومت کی جانب سے جاری کی جا رہی ہے اس کا بھی مکمل طور پر خیال رکھیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ جمعۃ الوداع کے موقع پر اللہ تعالی سے دعا کریں کہ اس مہلک وبا کا جلد سے جلد خاتمہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details