اردو

urdu

ETV Bharat / state

طالبہ نے خودکشی کی - امتحان میں نمبرکم آنے پر طالبہ نے کی خودکشی

ریاست راجستھان میں شری گنگا نگر کے کوتوالی تھانہ حلقے میں ایک 14 برس کی طالبہ نے امتحان میں نمبر کم آنے پر پھانسی لگا کر خوکشی کرلی۔

امتحان میں نمبرکم آنے پر طالبہ نے کی خودکشی

By

Published : Sep 1, 2019, 10:41 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 2:55 AM IST

کوتوالی پولیس کے مطابق سیتیا کالونی میں گلی نمبر 11میں رہنے والے راج کمار اروڑہ کی بیٹی پراچی کی لاش سنیچر شام کو گھر کے ایک کمرے میں لٹکتی ہوئی ملی۔
راج کماردن میں اپنی بیوی کوساتھ لے کربیمار ماں کو دیکھنے ان کے گھر چلے گئے تھے۔
بیمار ماں کی عیادت کرکے راج کمار بیوی کے ساتھ واپس آئے تو گھرمیں پراچی پھندے سے لٹکی ملی۔
پولیس کے مطابق پراچی بی ایس ایف سینٹرل اسکول میں دسویں جماعت کی طالبہ تھی۔
راج کمار نے پولیس کو بتایا کہ 'حال ہی میں اسکول میں ہوئے امتحان میں دومضمون میں اس کے نمبر کم آئے تھے۔ اسی وجہ سے پراچی کافی تناؤمیں تھی، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش گھر والوں کو سونپ دی گئی۔'

Last Updated : Sep 29, 2019, 2:55 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details