اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجلی اور پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکل کا ایجاد

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آلودگی پر قابو پانے کے لئے اور پیٹرول سے نجات دلانے کے مقصد سے ریاست کی پہلی بیٹری اور پیٹرول دونوں سے چلنے والی موٹر سائیکل  بنائی گئی ہے۔

By

Published : Sep 14, 2019, 5:21 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 2:35 PM IST

بجلی اور پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکل کا ایجاد

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ موٹر سائیکل پوری طرح پیٹرول یا پھر وہ بیٹری سے چلنے والی ہوتی ہے، لیکن اب ریاست راجستھان میں پیٹرول اور بجلی سے چلنے والی موٹر سائیکل مارکیٹ میں آگئی ہے۔

یہ موٹر سائیکل زیادہ تر بیٹری سے ہی چلے گی اگر چارج ختم ہوجاتا ہے تو اس درمیان پیٹرول کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بجلی اور پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکل کا ایجاد

وہیں اس موٹر سائیکل کا ایوریج سو کلومیٹر بیٹری سے اور بیس کلومیٹر پیٹرول رہے گا، بیس کلومیٹر پیٹرول چلنے پر بیٹری دوبارہ سے چارج ہو جائے گی۔

اس موٹر سائیکل کو تیار کرنے میں 20 دن کا وقت لگا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ریاست کی پہلی ایسی بائیک ہوگی جو دونوں ہی چیزوں سے چلے گی۔

اس موٹر سائیکل کی قیمت بازار میں 65-70 ہزار روپے بتائی جارہی ہے۔ وہیں کمپنی کے مطابق ان کے پاس دس بائیک کو تیار کرنے کا آرڈر بھی مل چکا ہے۔

کمپنی کے مینجر رومیس گپتا نے بتایا کہ یہ موٹر سائیکل 80 کلومیٹر گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں ہم اس سے اوپر بھی جا سکتے ہیں، جیسے 150.200 میٹر فی گھنٹے میں چلنے والی موٹر سائیکل تیار کریں گے۔

انہوں نے مذید بتایا کہ اس بائیک میں ہم نے ایک الیکٹرک موٹر اور ایک کنورٹر بھی لگایا ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 2:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details