راجستھان مسلم وقف بورڈ کی سابق ممبر افروز زیدی نے شادی کے نام پر راجستھان مسلم وقف بورڈ سے دو برس قبل ڈیڑھ لاکھ روپے ادھار (قرض) لیے تھے، لیکن ان پیسوں کو آج تک دوبارہ راجستھان مسلم وقف بورڈ کو لوٹایا نہیں گیا ہے۔ اس پورے معاملے کو لے کر اب پولیس کی کارروائی کو عمل میں لایا جائے گا۔
سابق ممبر نے ابھی تک وقف بورڈ کی رقم جمع نہیں کی، اب کارروائی ہوگی راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کا کہنا ہیں کہ جو ممبر پیسے لے کر فرار ہوا ہے، وہ میرے پاس موجودہ بورڈ کا نہیں ہے وہ مجھ سے قبل جو بورڈ تھا اس کا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دو ممبروں نے وقف بورڈ سے پیسے ادھار لیے تھے، جن میں سے ایک ممبر نے اپنے پیسے چیک کے ذریعہ جمع کروا دیے، جب دوسری ممبر صاحبہ کے گھر نوٹس بھیجا گیا تو ہمارے سامنے معاملہ آیا کی ان کی شادی ہو چکی ہے، اور یہ ابھی موجودہ وقت میں اپنے سسرال میں رہ رہی ہیں، گھر والوں نے بھی ابھی تک معقول جواب ہم لوگوں کو نہیں دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ طے ہے کہ جو وقف بورڈ سے انہوں نے پیسے قرض لیے تھے ان پیسوں کو ابھی تک جمع نہیں کرایا گیا ہے۔ ہم نے گھر والوں کو ایک نوٹس بھی دیا ہے کی وہ پیسے جلد جمع کروائیں نہیں تو کارروائی کی جائے گی۔
بہرحال اب دیکھنے والی بات ہوگی کہ کب تک یہ روپے راجستھان مسلم وقف بورڈ میں جمع ہوتے ہیں۔