اردو

urdu

ETV Bharat / state

باپ کی بارہویں پر ہیلمیٹ تقسیم

تقریباً ڈھائی ماہ قبل ایک حادثہ میں بھلواڑہ کے ایک پریم راج ناٹک نامی شخص کوسر پر چوٹیں آئی تھیں اور دوران علاج اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

پنڈتوں کو تحفے کے طور پر ہیلمیٹ

By

Published : Sep 26, 2019, 1:10 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:58 AM IST

راجستھان کے ضلع بھلواڑا کے گاؤں جہاج ہور میں باپ کی موت سے غمگین ایک بیٹے نے اپنے والد کی بارہویں کی رسم میں پنڈتوں کو تحفے کے طور پر ہیلمیٹ تقسیم کیا اور انھیں نصیحت کی کہ وہ گاڑی چلاتے وقت ہمیشہ ہیلمیٹ پہنے رہیں تاکہ ان کی زندگی محفوظ رہے۔

پنڈتوں کو تحفے کے طور پر ہیلمیٹ

جولائی 18 کو بانکرہ روڈ پر موٹر سائیکل بائک سے ٹکرانے کے سبب جہاز پور کے باشندے پریم راج ٹانک کو سر میں چوٹیں آئی تھیں اور انھیں علاج کے لیے پیسیفک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن 14 ستمبر کو انھوں نے دم توڑدیا۔

پریم راج ٹانک کے بیٹے پپو ٹانک نے اس تعلق سے بتایا کہ اگر اس وقت ان کے والد نے ہیلمیٹ پہنا ہوتا تو شاید اسے حادثے میں نہ تو ان کے سر پر چوٹ لگتی اور نہ ہی وہ انھیں چھوڑ کر جاتے۔

اس طرح کے حادثے کا کوئی اور شکار نہ ہو اس لیے پپو ٹانک نے اپنے والد کی بارہویں کی رسومات میں شریک ہونے والے پنڈتوں کو ہیلمیٹ تحفے کے طور پر دیا۔

پپو ٹانک نے یہ بھی بتایا کہ ٹانک سماج میں کئی طرح کی رسومات ہیں اور وہ اس رسم میں شریک ہونے والے مہمانوں کو بھی ہیلمیٹ دینا چاہتے تھے لیکن ان کے سماج میں اس پر پابندی ہے اس لیے انھوں نے صرف پنڈتوں کو ہی ہیلمیٹ دیے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 1:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details