اردو

urdu

ETV Bharat / state

'تمام ناراض اراکین اسمبلی کے لیے دروازے کھلے ہیں'

کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے کانگریس کے ناراض رہنما سچن پائلٹ سمیت تمام اراکین اسمبلی سے یہ گزارش کی ہے کہ کانگریس ہائی کمان اور پارٹی کے دروازے ان کے لیے کھلے تھے اور کھلے رہیں گے۔

Congress party national spokesperson Randeep Surjewala
کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا

By

Published : Jul 13, 2020, 4:40 PM IST

کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ سچن پائلٹ سے متعدد دفعہ گفتگو کی گئی ہے ان کے لیے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن منتخب حکومت کو کمزور کرنا اور بی جے پی کو ہارس ٹریڈنگ کا موقع دینا غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا کی جنگ لڑی ہے، ہر شعبے میں ترقی کی ہے اور حکومت کوکوئی خطرہ بھی نہیں ہے جبکہ حکومت کو مکمل اکثریت حاصل ہے، مسٹر سرجے والا نے کانگریس کی داخلی کشمکش پر کہا کہ جہاں برتن ہوتے ہیں وہ کھڑکتے ہی ہیں۔

صبح کے وقت انکم ٹیکس محکمہ کی کاروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رندیپ سرجے والا نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سینٹرل انویسٹی گیشن بی جے پی کی ہی اضافی تنظیمیں ہیں، اب انکم ٹیکس محکمہ بھی اس میں شامل ہوگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details