اردو

urdu

ETV Bharat / state

بقر عید کے دن اجمیر شریف کا جنتی دروازہ کھلا رہے گا

عالمی کورونا وبا کے دوران عید الاضحی کا تہوار ملک بھر میں منایا جائے گا۔ اسی طرح اجمیر شریف درگاہ میں بھی عید کی خوشیاں منانے کیلئے کثیر تعداد میں زائرین پہنچیں گے اورحضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دینگے, خاص بات یہ ہے کی عید کے موقع پر جنت کا دروازہ بھی کھول دیا جائے گا, 21 جولائی کو صبح چار بجے سے دوپہر ظہر تک عقیدت مندوں کے لئے جنتی دروازہ کھلا رہے گا۔

بقرعید کے دن اجمیر شریف کا جنتی دروازہ کھلا رہے گا
بقرعید کے دن اجمیر شریف کا جنتی دروازہ کھلا رہے گا

By

Published : Jul 20, 2021, 10:17 PM IST

خادم سید قطب الدین سخی کے مطابق یہ جنتی دروازہ خواجہ صاحب کے مزار مبارک کے قریب ہے اور اکثر عقیدت مند یہاں منت کا دھاگا باندھتے ہیں اور زیارت کرنے کے لیے آستانہ میں داخل ہوتے ہیں۔

بقرعید کے دن اجمیر شریف کا جنتی دروازہ کھلا رہے گا

خاص بات یہ ہے کہ زیادہ تر بالی ووڈ فلم اسٹار جنتی دروازہ پر ہی اپنی فلموں کی کامیابی اور زندگی میں خوشیوں کی منت کا دھاگا باندھتے ہیں۔ اجمیرسلطان الہند کی بارگاہ میں جنتی دروازہ سال میں چار مرتبہ عقیدت مندوں کے لیے کھولا جاتا ہے ۔

رواں برس عید الفطر اور بڑے سرکار خواجہ صاحب کے پیر و مرشد کے عرس کے موقع پر عقیدت مند درگاہ بند رہنے کی وجہ سے دیدار نہیں کر سکے تھے۔

لیکن اب 21 جولائی کو اس جنتی دروازہ سے خاص اور عام زائرین آستانہ شریف میں داخل ہو سکیں گے۔ کورونا وائرس کے مدنظر حکومت راجستھان کے ہدایت نامہ کے مطابق اجمیر درگاہ کو 73 روز بند رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اجمیر درگاہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز

اب خواجہ صاحب کا دربار تمام عقیدت مندوں کے لیے covid گائیڈ لائن کے مطابق کھول دیا گیا ہے۔ ایسے میں اب زائرین کی آمد سے اجمیرکی گلیاں ایک بار پھر سے گلزار دکھائی دے رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details