اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان حکومت کے خلاف مسلمانوں کی ناراضگی جائز ہے: واجب علی - Congress MLA Wajib Ali

کانگریس کے رکن اسمبلی واجب علی نے کہا کہ 'ہمارا مقصد ایک ہی ہے کہ کس طرح سے ہم راجستھان کی عوام کو اپنی بہترین خدمات مہیا کروا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سبھی کو ساتھ لے کر چلیں گے اور وعدے پورے کریں گے۔'

واجب علی
واجب علی

By

Published : Jul 29, 2021, 9:12 AM IST

راجستھان میں جلد ہی بعد کابینہ میں توسیع کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر ای ٹی وی بھارت نے کانگریس کے رکن اسمبلی واجب علی سے خاص بات چیت کی۔ اس سوال پر کہ کیا مسلمانوں کو راجستھان حکومت میں توجہ دی جائے گی، واجب علی نے کہا کہ 'حکومت اس مرتبہ مسلمانوں پر توجہ دے گی۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہمارا مقصد ایک ہی ہے کہ کس طرح سے ہم راجستھان کی عوام کو اپنی بہترین خدمات مہیا کروا سکیں۔ جو انتخابی منشور میں ہم لوگوں کی جانب سے وعدہ شامل کیے گئے تھے، ان وعدوں کو بھی ہم مکمل کر رہے ہیں، ان تمام باتوں کے حوالے سے سبھی کو ساتھ لے کر چلیں گے اور کام مکمل کریں گے۔'

حکومت کے خلاف مسلمانوں کی ناراضگی جائز ہے: واجب علی

وہیں، الگ الگ پارٹیوں سے فتح حاصل کر کے کانگریس حکومت کواپنی حمایت دینے والے اراکین اسمبلی کی ایک اہم میٹنگ جے پور میں ہونے والی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: میرے ساتھ مارپیٹ کی خبر غلط، امارتِ شرعیہ کے صدر مفتی کا تردیدی بیان

اقلیتوں میں ناراضگی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ 'مسلمانوں کی ناراضگی جائز ہیں کیونکہ حکومت کو بنے ہوئے ایک لمبا عرصہ ہو چکا ہے اور ابھی تک محکموں میں چیئرمین بھی منتخب نہیں کیے گئے ہیں لیکن جلد ہی جو جو محکمہ خالی ہیں ان تمام محکموں میں چیئرمین نظر آئے گا۔'

واجب علی نے مزید کہا کہ 'جو وعدہ مدرسہ پیرا ٹیچرس کو لے کر کیا گیا ہے میں اس وعدے کو لے کر مدرسہ پیرا ٹیچرس کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑا ہوں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details