محکمہ صحت کی جانب سے صبح دس بجے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ، ریاست میں 593 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد بڑھکر47 ہزار 272 تک پہنچ گئی ۔ جے پور میں چار ، اجمیر میں دو ، الور ، کوٹہ ، راجسمند اور سیکر میں ایک ایک مریض کی اورموت ہوجانے سے ریاست میں اموات کی تعداد 742 تھی۔
نئے معاملوں میں سب سے زیادہ الور میں 112 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح ، کوٹہ میں 90 ، جھالاواڑ میں 64 ، جالور 49 ، پالی 44 ، اودے پور 39 ، جے پور 38 ، باڈمیر 33 ، سوائی مادھو پور 26 ، ناگور اور راجسمند 23-23 ، دھول پور 19 ، اجمیر 13 ، جھنجھن دس ، جیسلمیر نو اور دوسہ میں ایک ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔