بزم فضاء مدینہ تحریک رضا کمیٹی اور ناگور کی دیگر مسلم کمیٹی کے بینر تلے منعقد اس پروگرام کے میں سینیئر صحافی اخلاق عثمانی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس پروگرام میں تشریف لائے ہوئے مہمانان کرام نے اپنی تقاریر میں تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں تعلیم کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہے اگر ہم اچھی تعلیم حاصل کرتے ہیں تو ہمیں سماج میں بھی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
مقررین نے مزید کہا کہ ہمارے لیے تعلیم یافتہ ہونا زیادہ ضروری ہوگیا ہے۔
مہمانان نے تعلیم سے متعلق طلبا میں اپنی بات پیش کی، انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرکے ہم اعلی عہدوں پر فائز ہوں تا کہ قوم کی خدمت کر سکیں۔
اس تعلیمی بیداری پروگرام میں ناگور کے مدرسے اور اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ پروگرام صبح گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوا جس میں مختلف مدارس اور اسکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔
مسلم برادری کی تمام تنظیموں کی جانب سے ناگور ہیڈکوارٹر پر واقع صوفی حمیدالدین ناگوری کی درگاہ کے گراؤنڈ میں صبح 11 بجے سے 1 بجے تک تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی، 3 بجے سے 5 بجے تک دینی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے طلباء کے لیے پروگرام اور رات میں عشاء کی نماز کے بعد بھی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے مہمان خصوصی مولانا امین القادری ہے۔